متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شاہ محمود قریشی

بول نیوز  |  Jan 20, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاكستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ نے ملاقات میں وزیر خارجہ نے صحت، تعلیم ،توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات کی معاونت کو سراہا اور 2021 میں دبئی میں منعقد ہونیوالی “ایکسپو “میں 3500 مربع میٹر پر مشتمل “پاکستانی پویلین “کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسکے علاوہ اماراتی سفیر نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزعابی کا آئی الیون میں پناہ گاہ کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گاہ ایک بہترین کام ہے اور وزیر اعظم عمران خان کا پناہ گاہ کا ویژن قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ ایسے نیک کاموں میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور پاکستان بھر میں ایسے مزید پراجیکٹس میں ہم مدد کریں گے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More