بھارت میں کورونا ویکسین موت بانٹنے لگا ۔۔۔ ویکسین لگاتے ہی ہیلتھ ورکرز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا ویکسین موت بانٹنے لگا ۔۔۔ ویکسین لگاتے ہی ہیلتھ ورکرز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ میں کورونا ویکسین لگوانے والا ہیلتھ ورکر اگلے ہی دن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا،پہلےمرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے اور بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں 42 سالہ ایمبولینس ڈرائیور وٹھل کو منگل 19 جنوری کو کنٹالہ ہیلتھ سینٹر میں کورونا کی پہلی ڈوز دی گئی۔ ہیلتھ ورکر کو بدھ کی رات سینے میں درد کی شکایت ہوئی اور اسے ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ صبح ساڑھے 5 بجے انتقال کرگیا۔جس کے بعد ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلیفیئر دفتر نے وضاحتی بیان میں کہا کہ ہیلتھ ورکر کو گزشتہ روز ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی اور اس کی موت وجہ ویکسین نہیں دل کا دورہ پڑنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ورکر کی موت کی وجہ کورونا ویکسین نہیں ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بھی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی گئی ہے۔دوسری جانب کورونا ویکسین لگوانے کے بعد انتقال کرجانے والے ہیلتھ ورکر کی تعداد 3 ہوگئی ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More