کراچی کی عوام نے فضل الرحمان کو آج رد کردیا ہے، خرم شیر زمان

بول نیوز  |  Jan 21, 2021

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شير زمان نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام نے اسرائیل کی طرح فضل الرحمان کو بھی آج رد کردیا ہے،مولانا کا اسرائیل نامنظور کا نعرہ دراصل اسرائیل پی ڈی ایم بچاؤ نعرہ ہے، اسٹیج پر براجمان تمام سیاسی اداکاروں کے سربراہان اسرائیل کے حمایتی ہیں۔

خرم شير زمان نے جے یو آئی کی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان حکومت کے لیے اسرائیل سے فنڈنگ اور حمایت لیتے رہے، اجمل قادری کے انکشافات کے بعد مولانا اسرائیل لابی کے حمایتی ثابت ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واحد مولانا ہیں جن کی سیاست میں قومی وسائل کی لوٹ مار اور کرپشن جائز ہے، مولانا نے مذہب کو استعمال کرتے ہوئے رؤف ماما جیسے فرنٹ مین بنائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ حکومت پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف واضع ہے مولانا کس کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں،نواز شریف کی انڈیا اسرائیل پالیسی میں مولانا برابر کے شریک رہے۔

سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کراچی کے خلاف سازش میں مولانا کو استعمال کررہی ہے، سیاسی بیروزگار اب ہمیشہ کے لیے بیروزگار ہوچکے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More