احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) احتساب عدالت نے خواجہ آصف کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ نیب نے عدالت سے مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ رانا عبدالوحید نامی شخص نے 3 کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے، عبدالوحید نے کہا تھا کہ انہوں سے خواجہ آصف سے رقم لیکر انکے اکاؤنٹ میں جمع کروائی۔ جس پر جج جواد الحسن نے کہا خواجہ صاحب آپ نیب کو سارا کچھ بتا دیں، بات کو ختم کر دیں۔ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ سر میں ان کو بتا چکا ہوں کہ میں نے کسی کو کوئی رقم نہیں دی۔نیب کی جانب سے عدالت سے خواجہ آصف کے مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی اور ن لیگی رہنما کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More