فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کا ہر صفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کہانی ہے،پی ڈی ایم مزید رسوائی کیلئے تیار رہے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں بھی کسی سے کم نہیں، وہ سیاستدان بھی کرپشن کے خلاف بھاشن دے رہے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ یہ کرپٹ سیاسی ٹبر جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کرپشن کرنے کے بعد ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے، پھر گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرتے رہے۔ن لیگ اور PPP کرپشن کرنے کے بعد ایک دوسرے پر الزام تراشی اور پھر گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرتے رہے۔ کپتان نے براڈشیٹ حقائق عوام کے سامنے لانے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا کیونکہ ہمیں کسی بات کا خوف نہیں، ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ البتہ PDMمزید رسوائی کیلئے تیار رہے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 22, 2021
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ کپتان نے براڈ شیٹ حقائق عوام کے سامنے لانے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، ہمیں کسی بات کا خوف نہیں، ہمارے ہاتھ صاف ہیں، پی ڈی ایم مزید رسوائی کیلئے تیار رہے۔ -->