کروڑوں دلوںکی دھڑکن اورمعروف بالی ووڈ اداکارہ پاپسی پنوکس کودل دے بیٹھیں،جان کرمداحوں کے دل ٹوٹ گئے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک )ایک نیوز ویب سائٹ کو دئے انٹرویو میں تاپسی پنو (Taapsee Pannu) نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں کیں ۔ ڈیٹنگ کے سوال پر تاپسی نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں سے کسی کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی ہیں ۔ بتادیں کہ تاپسی ایک ڈینش بیڈمنٹن کھلاڑی کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔تاپسی پنو بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراوں میں سےایک ہیں ، جو فلم کے کنٹینٹ پر کافی دھیان دیتی ہیں ۔ گزشتہ کچھ سالوں میں اپنے اسی انتخاب کی وجہ سے تاپسی نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت بنالی ہے ۔ پروفیشنل فرنٹ پر تاپسی کافی مصروف چل رہی ہیں ، لیکن حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ کو دئے انٹرویو میں تاپسی پنو نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں کیں ۔ڈیٹنگ کے سوال پر تاپسی نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں سے کسی کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی ہیں ۔ بتادیں کہ تاپسی ایک ڈینش بیڈمنٹن کھلاڑی کو ڈیٹ کررہی ہیں۔تاپسی سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے ابھی تک اپنے ریلیشن شپ کو عام کیوں نہیں کیا ہے تو تاپسی کا کہنا تھا کہ یہی وجہ وجہ ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں سے کسی کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں ۔تاپسی اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی دونوں کو الگ الگ رکھنا چاہتی ہیں ۔ تاپسی نے کہا کہ جو لوگ میرے قریبی ہیں ، میں ہمیشہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر ان کے سالگرہ پر پوسٹ کرتی ہوں ، ایسا ہی میں نے متھیاس کیلئے بھی کیا ۔شادی کے سوال پر تاپسی کا کہنا تھا کہ جب بھی میں اس بارے میں سوچوں گی تو سب سے پہلے مجھے تھوڑا سلو ہونا پڑے گا ۔ جب میں سال میں پانچ چھ فلموں کی جگہ دو یا تین فلمیں کروں گی ، تبھی میں شادی کے بارے میں سوچ سکتی ہوں کیونکہ تبھی میرے پاس اپنی ذاتی زندگی کیلئے وقت ہوگاتادیں کہ تاپسی کے بوائے فرینڈ متھیاس بوائے ڈینمارک سے ہیں اور وہ بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں ۔ 2015 میں یوروپین گیمرس میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔خبروں کی مانیں تو تاپسی اور میتھیاس کافی طویل عرصہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ، لیکن دونوں نے کبھی کھل کر اس بارے میں بات نہیں کی ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More