سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

اسلام اآباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیف کھوکھر کی املاک گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چور عوام دشمن ظالم حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوکرپاگل پن کی انتہاءپر اترآئی ہےعمران صاحب نے بنی گالہ کا اپنا غیرقانونی محل بچالیا اور سیاسی مخالفین کے گھر اوراملاک گرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو ذہنی اذیت، مالی نقصان دے کر خوفزدہ اور وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کیاجارہا ہےعمران صاحب نوازشریف کے ساتھیوں کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایسے فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، آپ کا یوم حساب قریب ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More