کورونا ویکسینیشن سینٹرز کب سے فعال ہو نگے؟ تاریخ کا اعلان

بول نیوز  |  Jan 29, 2021

اسلام آباد: کورونا ویکسینیشن سینٹرز کویکم فروری سے فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا مہم کے پہلے فیز کے لیے تیاریاں جاری ہے ، اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کویکم فروری سےفعال کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے ضلعی محکمہ صحت نے وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کومراسلہ بھجوادیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق  30 جنوری تک ویکسینیشن سینٹرزمیں مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد کے ویکسینیشن سینٹرزمیں عملہ یکم فروری کوتعینات ہوگا اور کوروناویکسین کی دستیابی پرویکسینیشن کے پہلے فیزکا آغاز ہوجائے گا، اسلام آبادکے ہر کورونا ویکسینیشن سینٹرمیں 3رکنی عملہ تعینات ہو گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے چین سے کورونا ویکسین منگوانے کیلئے خصوصی ہوائی جہاز بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کورونا ویکسین کے معاملہ پر این سی او سی کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، خصوصی جہاز آئندہ ایک دو روز میں چین روانہ ہوگا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان 3 مختلف ذرائع سے کورونا ویکسین حاصل کررہا ہے، آئندہ ماہ 3 ذرائع سے ویکسین آنا شروع ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے پاکستان کو سبق حاصل کرناہوگا، کورونا کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے، انسداد کورونا اقدامات پر عملدرآمد کا فقدان نظر آیا۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا ویکسین سے متعلق حکمت عملی پر این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا ویکسین کی بہتر سپلائی سے متعلق اقدامات زیر بحث آئے اور کورونا ویکسین سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں نے ویکسین لگانے کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ صوبوں نے اس سلسلے میں ویکسین سینٹرز بنائے ہیں

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More