پاوری گرل کے نام سے مشہور دانا نیر کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Feb 16, 2021

دانا نیر نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک اورویڈیو پوسٹ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دانا نیر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ تیرا میرا رشتہ گانا گا رہیں ہیں۔

 متعلقہ خبرملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔...

Tera mera rishta purana! ♥️ A few seconds of me singing my most fav song! The immense love I have received over the past couple of days has really made me feel like we’re all a big digital family! #pawrigang , maybe? 🙊♥️ pic.twitter.com/sErlmv22Eh

— Dananeer Mobeen 🌻 (@DananeerM) February 16, 2021

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘

دانا نیر کے ڈائیلاگز کو پسند کرتے ہوئے پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

علاوہ ایزں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دانا نیر نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے ہاتھ میں ایک لال گلاب بھی موجود ہے۔

دانا نیر نے اپنی اس نئی ویڈیو میں یہ ڈائیلاگز بولے:

Pawri tou abb shuru huwi haai. 🙊 something exciting coming soon 🥳🥳 #pawrihorihai pic.twitter.com/RoDmgTNeHs

— Dananeer Mobeen 🌻 (@DananeerM) February 15, 2021

یہ میں ہوں، میری ویلنٹائنز بھی میں ہوں اور یہ فلاورز میں نے خود کو گفٹ کیے ہیں۔

دانا نیر نے ویڈیو کے آخر میں اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’کسی سے محبت کرنے سے پہلے اپنے آپ سے پیار کریں۔‘

پاوری گرل کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کررہے ہیں اور چند ہی گھنٹوں میں سات لاکھ سے زائد صارفین دانا نیر کی ویلنٹائن ڈے ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی۔

معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہیں، اُنہوں نے پاکستانی لڑکی کی ایک اس دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More