سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل

بول نیوز  |  Feb 17, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ  تصویر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرتصاویر پوسٹ کی ہیں۔

متعلقہ خبرجمائما گولڈ اسمتھ نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل اور جمائما کسی کمرے میں موجود ہیں جبکہ دونوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

سجل علی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ MemoriesForALifeTime  کا استعمال کیا۔

اداکارہ کی اس تصویر کو ہزاروں  سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

تاہم اس بات کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی۔

جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ جمائما کی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More