واٹس ایپ کا لاگ آؤٹ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

سماء نیوز  |  Feb 20, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر جلد ایک نیا فیچر شامل ہونے والا ہے جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے پُرزور مطالبے پر لاگ آوٹ فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے فیچر کے تحت دیگر ایپس کی طرح اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔

واٹس ایپ پر لاگ آؤٹ کا یہ آپشن ایپ میسنجر اور بزنس ورژن دونوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ اسٹیٹس: کمپنی پھر تنقید کی زد میں

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر میں واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے منسلک نیا فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بن گیا ہے۔

واٹس ایپ چھوڑکر ترک ایپ بپ کی جانب رغبت میں اضافہ

واٹس ایپ مین اس فیچر کے اضافے کے بعد اگر صارف کے پاس فون موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرسکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More