موبائل فون کارڈز پر ایڈوانس ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری

بول نیوز  |  Feb 20, 2021

موبائل فون صارفین کے لیے زبردست خوشخبری سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت نے موبائل فون کارڈز پر ایڈوانس ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کارڈز پر پہلے مرحلے میں 2 فیصد انکم ٹیکس  جبکہ دوسرے مرحلے میں 2.5 فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے سم کارڈز پربھی ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق آئندہ بجٹ میں ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکس کم کرنے کی تجاویز اصولی طور پر منظور کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ  موبائل فون کارڈز پر 12.5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More