بھارت کا طیارہ لینڈنگ کرتے وقت کھمبے سے ٹکرا گیا

بول نیوز  |  Feb 20, 2021

بھارت کا طیارہ لینڈنگ کرتے وقت کھمبے سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرانڈیا کے طیارے نے وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہی تھی کہ اس دوران جہاز کو حادثہ پیش آیا، دوحہ سے آنے والی ایئرانڈیا کی پرواز جیسے اترنے لگی تو جہاز پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور رن وے کے قریب میں لگے کھمبے سے جاکر ٹکرایا۔

پرواز میں سوار تمام 64 مسافرین اور عملہ کے ارکان حادثہ میں محفوظ رہے۔

ایئرلائن انتظامیہ اور ایوی ایشن حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More