دنیا بھر میں 11 کروڑ 19 لاکھ 55 ہزار 361 افراد کورونا سے متاثر

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد  11 کروڑ 19 لاکھ 55 ہزار 361 ہوگئی ہے۔

تاہم دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 لاکھ 77 ہزار 835 ہوگئی ہے جبکہ 8 کروڑ 73 لاکھ 16 ہزار 235 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 160 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد  5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں کوروناکےایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 226 ہوگئی ہے۔

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی ہے۔

کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 491 ہوگئی، کورونا سے متاثر 1605 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More