روئی کی قیمت ایک بار بلند ترین سطح پر

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

روئی کی قیمتیں 11 سال کی بلند سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتیں ریکارڈ اضافے کے ساتھ پچھلے 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں تاہم روئی کی فی من قیمت میں 200 روپے کا اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ روئی کی فی من قیمت 11 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی کاٹن کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا تھا کہ تقریباً 30 سال بعد نئی ٹیکسٹائل ملز اور پاور لومز کا قیام عمل میں آرہا ہے۔

احسان الحق نے کہا تھا کہ ٹیکسٹائل ملز کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے نے مزید کہا تھا کہ حکومت کو کاٹن زونز میں گنے کی کاشت پر پابندی عائد کرنی چاہیے، کاٹن زونز میں گنا کاشت نہ ہو تو سالانہ اربوں ڈالر کی روئی اور خوردنی تیل درآمد نہیں کرنا پڑے گا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More