برانڈڈ چیزوں کی بالکل عادت نہیں: سارہ علی خان

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا ہےکہ انہیں برانڈڈ چیزوں کی بالکل عادت نہیں ہے۔2018 میں فلم کیدرناتھ سے ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کو عام طور پر سادہ لباس شلوار اور قمیض میں دیکھا گیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ نے بتایا کہ میں بہت ہی سادہ انسان ہوں اور دل سے ایک دیسی لڑکی جیسی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں اور مجھے بالکل بھی برانڈڈ چیزوں کی عادت نہیں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماہانہ آمدنی سے زیادہ مہنگی برانڈز کے بجائے سروجنی نگر کی شلوار قمیض اور جوتی میں ہی خوش ہوں۔خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی نئی آنے والی فلم اترنگی رے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جوکہ رواں سال 6 اگست کو ریلیز ہو گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More