نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز کی خامیوں پر کام شروع

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

لاہور(ویب ڈیسک ) نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹیسٹ کرکٹرز کی خامیوں پر بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کام شروع کردیا ہے،عابد علی، عمران بٹ، فاسٹ بولر محمد عباس کے ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی موجود تھے۔محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹرز میں مہارت ہے، ٹیکنیک بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں، بیٹسمینوں کو درست انداز میں کھڑے ہونے، بال پھینکے جانے کا انتظار سکھا رہا ہوں۔محمد یوسف نے کہا کہ عابد علی اورعمران بٹ کے توازن کو بہتر کر رہے ہیں، بینچ اسٹرنتھ کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں بلایا جا رہا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More