نیلم منیر اور احسن خان کی پشتو میں گفتگو کی ویڈیو وائرل

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں پشتو بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان اور نیلم ایک کار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے۔

اسی دوران ایک چھوٹی سی بچی آتی ہے اور پشتو میں نیلم منیر سے کہتی ہے کہ یہ(احسن خان) تمہارا خاوند (شوہر) ہے جس پر نیلم منیر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہتی ہیں اوئے خدایا! اور پھر ڈوپٹہ منہ پر رکھ کر ہنسنا شروع ہوجاتی ہیں اور احسن خان مذاق میں کہتے ہیں ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

بعد ازاں نیلم منیر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔

واضح رہے کہ اداکار احسن خان، نیلم منیر اور امر خان ان دنوں ڈرامہ سیریل قیامت میں کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More