پاکستان سپر لیگ: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو 194 رنز کا ہدف

بی بی سی اردو  |  Feb 23, 2021

پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کا پانچواں میچ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی ففٹی بنانے سے پہلے ہی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ملتان کے جیمز وینس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آج 41 ویں نصف سنچری مکمل کی ہے۔

پہلی اننگز میں 20 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر ملتان سلطانز نے 193 رنز بنائے ہیں۔ سلطانز کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کرس لین، محمد رضوان، صہیب مقصود اور جیمز وینس ہیں۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اب تک پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطانز چوتھے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ دونوں ٹیمیں اب تک اس ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی اپنے اپنے میچز ہار چکی ہیں۔

پشاور زلمی کو ان کے میچ میں لاہور قلندرز نے جبکہ ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کرس گیل یا راشد خان، پاکستانی شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز کون؟

پی ایس ایل کا نیا گانا: ’نصیبو کا پارٹ سٹیڈیم میں بجے گا تو شائقین پاگلوں کی طرح چیخیں گے‘

پی ایس ایل 6: کرس گیل گھاٹے کا سودا تو ثابت نہیں ہوں گے؟

محمد رضوان اس وقت اپنی فارم میں ہیں اور اُنھوں نے گذشتہ کئی میچز کی طرح اپنے پی ایس ایل کے پہلے میچ میں بھی نصف سنچری سکور کی تھی۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے چھ میچوں میں ملتان نے چار جیتے ہیں۔ دو میں پشاور نے کامیابی حاصل کی ہے۔

پشاور زلمی نے اپنے پلیئنگ الیون میں کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، ٹام کولر کیڈمور، ایس ردرفورڈ، وہاب ریاض، مجیب الرحمان، ثاقب محمود، محمد عمران جونیئر، محمد عرفان شامل کیے ہیں۔

ملتان سلطانز نے زلمی کے خلاف محمد رضوان، کرس لِن، جیمز وینس، رائلی روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی کو کھلانے کا انتخاب کیا ہے۔

سلطانز کے کھلاڑی شاہنواز دھانی آج پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More