پیمرا نے ڈرامہ’دل نااُمید تو نہیں‘کیلئے ہدایت جاری کردیں

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

پیمرا نے ڈرامہ سیریل ’دل نااُمید تو نہیں‘میں نشر کیا جانے والا مواد ضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے کی ہدایت کردیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی ون کو ڈراما سیریل ‘دل ناامید تو نہیں’ میں نشر کیا جانے والے مواد کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔

پیمرا نے کہا کہ چینل ہزا کو سینسر کا معیار پیمرا قوانین کے عین مطابق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی وی ون کی انتظامیہ کو 5 دن میں ڈرامہ سیریل کا مواد ضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے اور ایڈیٹوریل بورڈ سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں اداکارہ یاسرہ رضوی اور یمنیٰ زیدی سمیت سامعہ ممتاز، نعمان اعجاز، وہاج علی اور عمیر رانا بھی شامل ہیں ۔

ڈرامے کی تحریر آمنہ مفتی کی ہے جبکہ اس کی ہدایات کاشف ناصر دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More