مسٹر پنجاب تن سازی کے مقابلے 28 فروی کو ہونگے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹر پنجاب تن سازی کے مقابلے 28 فروی کو لاہور میں ہونگے۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایاکہ مقابلوں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ان مقابلوں میں پنجاب بھر سے نو ڈویڑنوں کے تن ساز حصہ لیں گے جن میں فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ ، راولپنڈی، سرگو، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں۔ 27 فروری کو ایونٹ میں شرکت کرنے والی کے ٹیموں کے کھلاڑی لاہور پہنچیں گے، اور اسی روز ہی منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More