9مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والی قومی ویمن والی بال چمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام 9مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والی قومی ویمن والی بال چمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی ، گذشتہ روز پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن نے یہ چمپئن شپ عیدالفطر کے بعد منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پاکستان واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔چمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، سندھ، پنجاب، خیبرپختو نخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More