اب گوگل آپ کو ویب پیج پڑھ کر بھی سنائے گا

بول نیوز  |  Feb 24, 2021

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر اب آپ اپنے فون کو دور رکھ کر انگریزی کے تین مختلف لہجوں میں ویب پیج سن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوگل پر اب ویب پیج کو 42 زبانوں میں سنا جاسکتا ہے۔

گزشتہ سال گوگل کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اب اینڈرائڈ آلات کے لیے بطور اسسٹنٹ ایک آپشن پیش کیا جارہا ہے جس کے تحت گوگل نیوزیا کسی بھی ویب بیچ کو بلند آواز میں سنا جاسکتا تھا، لیکن اب اس میں مزید پیش رفت ہوئی ہیں۔

صارفین اب ریڈ الاؤڈ کے آپشن میں چھ مختلف آوازوں میں سے ایک منتخب کرسکتے ہیں، ان میں مرد و خواتین کی آوازیں شامل ہیں جو بھارتی، آسٹریلوی اور برطانوی انگریزی لہجوں میں خبریں سناتی ہیں۔

فیچر تک رسائی کے لیے کروم یا کروم پر مبنی کسی بھی براؤزر کو کھولیں اور اسسٹنٹ کو آن کیجئے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More