بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

بٹگرام ( مانیٹرنگ ڈیسک) بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے شام کے وقت گٹ موڑ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ظاہر شاہ زخمی ہوگیا. جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔مقتول کی شناخت ظاہر شاہ عر سیامے ولد منجور سکنہ بٹلے، ہوتل دیشان کے نام سے ہوئی ۔ مقتول اپنی گاڑی میں بٹگرام بازار جارہے تھے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے ناکہ بندیاں کرکے موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی ہے۔  
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More