سونےکی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ اور فی تولہ سونا سینکڑوں روپے سستا ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار  جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپےکمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونےکی قدر 300 روپے کم ہوکر 94 ہزار 564 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 19 ڈالر کم ہوکر 1790 ڈالر فی اونس ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More