وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقہ جات ،کشمیر گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا ، کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک ساتھ بارش / پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔جمعرات کو بالائی خیبر پختو نخوااورکشمیر میں بارش ہو ئی ۔ سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخواہ :پٹن 18، مالم جبہ ، بالاکوٹ 11،دیر 08، پشاور07،سیدوشریف ،میرکھانی 06،کالام 05،کاکول03، پاراچنار02، چترال،چراٹ 01،کشمیر:مظفر آباد(سٹی 06،ائیر پورٹ01)، گڑھی دوپٹہ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 05، کالام میں منفی03 اور پاراچنار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More