ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

لاہور(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے نے جعلی صادق وامین کا پول کھول دیا،مریم نواز کی مزاحمت نے ڈسکہ میں بکسہ چوری اوراغوا کاری کو ناکام بنا دیا ۔اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی انتخابی مہم، مزاحمت اور قانونی کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں اور انہوں نے ڈسکہ میں بکسہ چوری اوراغوا کاری کو ناکام بنا دیا ۔پرویز رشید نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ منصفانہ ہے کہ ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، جس پر وزیرِ اعظم عمران پریشان ہو گئے اور انہوں نے اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک حلقے نے ہی جعلی صادق و امین کا پول کھول دیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More