اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں، شبلی فراز

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہناہے کہ اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میںوفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  چِت بھی میری ، پَٹ بھی میری ، اَنٹا میرے باپ کا ، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں، الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے۔

 انھوں نے کہا کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج، اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔

اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے ۔ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اْس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں۔ بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔

— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 26, 2021

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More