سونے کی قیمت میں ناقابل یقین کمی

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار   250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 664 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار   250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 664 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کمی سے 1764 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More