جویریہ سعود کو”عورت گردی”میں دیکھیے

سماء نیوز  |  Mar 08, 2021

تصویر: یوٹیوب / ای میکس میڈیا

اداکارہ جویریہ سعود جلد ویب سیریز ”عورت گردی” میں نظر آئیںگی جومعاشرے میں اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے والی عورتوں کی کہانی ہے۔

ویب سیریزکا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے جسے پاکستان کے پہلے اردو اوٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ پرنشرکیا جائے گا۔

ٹریلرمیں عورت مارچ کی مخالفت اور حمایت میں لگائے جانے والے نعروں کی گونج میں جویریہ سعود اورعلی خان کو آمنے سامنے دکھایا گیا ہے۔ پُراثرعورت کے روپ میں دکھائی دینے والی اداکارہ کہتی ہیں ” میں عورت ہوں، آزاد ہوں، میرا جسم نہیں جاگیرتیری۔”

جواب میں علی خان بھی پورے اعتماد سے معنی خیز جواب دیتے ہیں، ” جی ہاں آپ عورت ہیں، آزاد ہیں، آپ کا جسم آپ ہی کی مرضی ہے اور یہی ہم بھی کہتے ہیں ۔ رہی بات جاگیر کی تو شاید جاگیردار جاگیر چنتا ہے، جاگیرجاگیردار کونہیں”۔

عورت گردی کو راؤ ایاز شہزاد نے پروڈیوس کیا ہے ، کہانی منصور سعید نے لکھای جبکہ ڈائریکٹر اویس سلیمان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More