پریانکا شوٹنگ کے دوران’پالتو کتیا‘ ساتھ کیوں رکھتی ہیں؟بالآخر مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 03, 2021

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے گلوکار شوہر نک جونس نے 3 پالتو کتے (ڈیانا ، پانڈا اور جینو ) گود لیے ہوئے ہیں تاہم ان تینوں میں سے ڈیایا پریانکا کے زیادہ قریب ہے۔پریانکا ان دنوں اپنی نئی فلم’ٹیکسٹ فور یو دیئر‘ کی شوٹنگ کے بعد اپنے نئے شو سیٹاڈل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اس دوران ان کی پالتو کتیا ’ڈیانا ‘بھی پریانکا کے ساتھ ساتھ گھومتی نظر آتی ہے۔غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں پریانکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ویسے تو ان کو اپنے تینوں پالتو کتوں سے پیار ہے​​​​​​​لیکن ڈیانا ان کے بے حد قریب ہے، اداکارہ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیانا کو انھوں نے سب سے پہلے گود لیا اور اس کی پوری طرح دیکھ بھال کی۔ادکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیانا نیویارک کے نارتھ شور ریسکیو سے تعلق رکھتی ہے اور ڈیانا نے میرا انتخاب کیا، یہ چار سال پہلے کی بات ہے جب میں نیویارک شفٹ ہوئی تھی اور والد کی موت کی وجہ سے اداس تھی۔پریانکاکے مطابق ڈیانا کو اٹلانٹا کی سڑکوں سے بچایا گیا تھا، مجھے نہیں پتا اس کےساتھ وہاں کیا ہوا لیکن مجھے اتنا پتا ہے کہ یہ اور میں اس دوران نیویارک میں اکیلے تھے، میں نے اسے اٹھا لیا لیکن گھر آکر بھی وہ ڈسٹرب رہی، جب بھی دروازہ کھلتا تو وہ آنے والے پر بھونکا کرتی تھی، میں نے کسی کو ڈیانا کی دیکھ بھال کے لیے رکھ لیا تھا جس کے بدلے میں ڈیانا نے بھی میرا خیال رکھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More