ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کی بولتی بند کردی، خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 04, 2021

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر شو کے میزبان کو لاجواب کرکے سب کی بولتی بند کردی۔بھارت کے مقبول ترین شو ’انڈین آئیڈیل‘ کے میزبان جے بھنوشالی دورانِ پروگرام مقابلے کے ایک کنٹسٹنٹ سے مذاق کررہے تھے کہ اچانک اُنہوں نے شو کے ججز ریکھا اور نیہا ککڑ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ریکھا جی، نیہا جی! کیا آپ نے کسی عورت کو ایک ایسے مرد کی محبت میں پاگل ہوتے ہوئے دیکھا ہےجو پہلے سے شادی شدہ ہو؟‘میزبان کے اس سوال پر ریکھا نے فوری اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ادھر! مجھ سے پوچھیےریکھا کے فوری ردعمل پر ناصرف وہاں موجود شو کے ججز حیران ہوئے بلکہ میزبان بھی لاجواب ہوگیا۔جب ریکھا نے سب کے حیران چہرے دیکھے تو اُنہوں نے فوراََ اپنا بیان بدل دیا اور کہا کہ ’نہیں! میں نے کچھ نہیں کہا۔ریکھا کے بدلتے بیان پر میزبان نے لاجواب ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ لگا چھکا‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین قہقہے لگانے لگےخیال رہے کہ بالی ووڈکی سینئر اداکارہ ریکھا کی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچپن سے محبت کے بارے میں ہر ایک کو ہی علم ہے جبکہ ریکھا نے تو امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کے بعد بھی کئی مواقع پر اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن نے بہت سی مشہور بھارتی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور اُن کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھااِن کی مشہور فلموں میں’مسٹر نٹور لال‘، ’مقدرکا سکندر‘، ’نمک حرام‘، ’دو انجانے‘، ’خون پسینہ اور سلسلہ‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More