37سالہ صبا قمر کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

روزنامہ اوصاف  |  Apr 05, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ اس لیٹ نائٹ تقریب سے بالکل ناواقف تھیں، ایک اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کیلئے یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی حیران کُن تھی۔انہوں نے تقریب کا انعقاد کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں علی عظمت، ارم خان اور بلال سعید نے بھی شرکت کی۔صبا قمر کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔اداکارہ صبا قمر کو سوشل میڈیا پر بھی سالگرہ کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیںجنہیں وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کررہی ہیں اور شکرگزار دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے دن اپنی میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔اپنی نئی میوزک ویڈیو کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا تقاضا کرتی ہے۔ بار بار چوٹ لگنے کی ہمت۔‘واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈکے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More