شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ہم نیوز  |  Apr 08, 2021

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

21 سالہ فاسٹ بولر پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے 24 میچوں میں50 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ان سے قبل فاسٹ بولر حسن علی نے بھی 24 ہی میچوں میں 50 وکٹیں لی تھیں۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے یہ سنگ میل 26 ویں میچ میں حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کو دو ایک سے شکست دے دی۔

اس سیریز میں شاہین شاہ آفریدی نے تین میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More