بھارتی اداکار کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Apr 08, 2021

بالی ووڈ کے اداکار و ماڈل ثاقب خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز کو چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کرنے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک تحریر لکھی ہے اور کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آج کی میری پوسٹ میرے شوبز چھوڑنے سے متعلق اعلان پر مبنی ہے۔ اب میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس وقت بھی شوبز کا بہت کام ہے اور بہت سی آفرز بھی موجود ہیں لیکن اس میں اللہ کی مرضی نہیں ہے یقیناً اس نے میرے لیے بہت بہتر سوچا ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہنے کے ایک ماہ بعد ثنا خان نے ایک عالم دین سے شادی کر لی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More