اہم ترین شہر میں لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

سرگودھا(روزنامہ اوصاف)سرگودھا کے ضلع خوشاب میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے چاروں افراد ضلعی عدالت جا رہے تھے کہ گھاٹ لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جس سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونےوالے چاروں افراد کا تعلق خوشاب کے نواحی گاؤں ڈھوک سے ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر (ڈی پی او) خوشاب کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More