چائے کو ذائقے دار بنانے کا آسان طریقہ،چائے پینے کے شوقین افراد یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

لندن(نیوزڈیسک) برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایلن ماکی نے چائے کو ذائقہ دار بنانے کی نئی ترکیب شیئر کردی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر نے چائے کو ذائقہ دار بنانے کے حوالے سے نئی تحقیق کی، جس کے  نتائج برطانوی جریدے میں شائع کیے گئے ہیں۔پروفیسر ایلن نے دعویٰ کیا کہ چائے کے پانی کو گرم کرنے کے بعد اس میں اگر پتی سے پہلے دودھ ڈال لیا جائے تو اس سے چائے زیادہ مزیدار اور ذائقے دار ہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘اگر آپ ٹی بیگز کی چائے بنا رہے ہیں تو کپ میں ابلتا ہوا پانی ڈالنے سے قبل ٹی بیگ پر بھی دودھ چھڑک لیں، اس سے بھی ذائقے میں بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔پروفیسر ایلن کا کہنا تھا کہ ’ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ گرم پانی میں معدنیات موجود ہوتے ہیں جو ذائقے کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، کپ میں موجود مرکبات پہلے دودھ شامل کرنے سے جلدی حل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے ٹھنڈے علاقوں میں رہنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ وہ چائے کو زیادہ مزیدار بنانے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں۔ ایلن کی تحقیق کے مطابق چائے میں پہلے دودھ شامل کرنے سے یہ مرکبات فوری حل ہوجاتے ہیں اور چائے مزیدار بن جاتی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More