جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لیےبہت پراعتماد ہوں،فخر

سماء نیوز  |  Apr 08, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بہت پراعتماد ہوں۔

جمعرات کو جنوبی افریقا سے قومی کرکٹرفخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس کی ۔ انھوں نے بتایا کہ میزبان ٹیم کے خلاف جیت کا کریڈٹ ٹیم اورمینجمنٹ کوجاتا ہے،فارم بہترین رہی اور ٹیم میں موقع دینےپرمینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ سیریز کے لیے جومحنت کی وہ ہرفارمیٹ میں بہترنظرآئے گی۔ کوشش ہے کہ اس پرفارمنس کو ٹی 20 میں ساتھ لےکرچلوں۔بابر اعظم کی کارکردگی پر انھوں نے کہا کہ جب کپتان بڑا پرفارمر ہو تو آٹومیٹک ٹیم پرفرق پڑتا ہے۔

فخر زمان کی لگاتار دوسری سنچری

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی۔ سیریز میں 300 سے زائد رنز اسکور کرنے پر فخر زمان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More