ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سکھانا ہو گا، وزیراعظم عمران خان

بول نیوز  |  Apr 08, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باعث دنیا بالخصوص ترقی پذیرملکوں کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے اور اس سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  ڈی ایٹ ورچوئل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت لوگوں کو صرف کورونا سے ہی نہیں بلکہ بے روزگاری سےبھی بچانا ہے اور اسکے لئے ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سکھانا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگ مقروض ہو گئے جبکہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے اور دنیا کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے حوالہ سے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنے ہوں گے اور ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈی ایٹ فورم کو مؤثر انداز سے استعمال کیا جا سکتا ہے، دنیا کے ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈی ایٹ کے فورم کو ثقافت، تعلیم اور زراعت کے شعبہ کے فروغ کیلئے استعمال کرنا ہوگا، ڈی ایٹ تحفظ خوراک اورکھیلوں کے شعبہ میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ رکن ملکوں کو مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنانے چاہیئے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More