ڈسکہ :این اے75 میں انتہائی سخت سکیورٹی میں سیاسی ’’دنگل‘‘جاری

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

ڈسکہ(روزنامہ اوصاف)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میںسیاسی ’’دنگل‘‘ شروع ہو گیا ،پولنگ سخت سکیورٹی انتظامات میں شروع ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ حلقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ کوئیک رسپانس ٹیموں کا بھی گشت جاری ہے۔قواعد و ضوابط کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں پولنگ صبح 8 بجے شروع کر دی گئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن آفس لاہورمیں ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں قائم کیے جانے والے 360 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔حلقہ این اے 75 کی کل آبادی 9لاکھ 23 ہزار 323 ہے جب کہ رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد 4لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔حلقہ این اے 75 میں کل مرد وٹروں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار6 ہے جب کہ خواتین وٹرووں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار997 ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75میں مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 106 ہے جب کہ خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد بھی 106 ہے۔ حلقہ این اے 75میں مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 148 ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More