فخرزمان کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا، نام بارے پتا چل گیا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے جوہانسبرگ میں ہوگا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کون کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپننگ کے لئے پاکستان کے پاس کئی آپشن ہیں، ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان اور جارح مزاج بلے باز شرجیل خان اور فخرزمان کو اوپننگ کرانے کا پلان تھا۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے کا قرعہ محمد رضوان کے نام نکل آیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان فخر زمان کے ساتھ اوپن کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے، انہیں اپنے جوہر دکھانے کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ شرجیل خان کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہے۔مڈل آرڈر پر کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی اور ٹی ٹوئنٹی آج اپنے میچز کی سینچری کرنے والے محمد حفیظ موجود ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More