ضمیرکی قیت آٹے کاتھیلہ ،پی ٹی آئی امیدوارکاووٹ خریدنے کے لیے ایسااقدام کہ دیکھ کرآپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہوجائیں گے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

ڈسکہ (ویب ڈیسک )ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر کے منظر ضمیر کی قیمت "آٹے" کا تھیلہ مقرر کی گئی۔ یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ تبدیلی سرکار نے عوام کو اس حال میں پہنچا دیا ہے کہ وہ دو وقت کی روٹی کے لئے عزت کے ساتھ اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کے آٹا بھی نہیں خرید سکتے۔ یہ تازہ ترین مناظر ہیں۔ایک وہ ٹرک ہے جس پر آٹا دیا جا رہا ہے جبکہ اس کے پیچھے ایک اور آٹے کے تھیلوں سے بھرا ہوا ٹرک کھڑا ہے۔ کیا دنیا میں ایسا کہیں ہوتا ہے؟ شرم ان کو آنی چاہئے جو خود کو پڑھے لکھے کہہ کر پی ٹی آئی کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے تھے۔ یہ ہے تبدیلی؟؟ ایسی اخلاقی گراوٹ تو پہلے کبھی نہ دیکھی۔نون لیگ کو ماشاءاللہ ایسے ٹوٹکوں کی ضرورت نہیں ہے ، نون لیگ کے کیمپوں ویسے ہی بہت رونق ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More