وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی منصوبہ بندی ،دو بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کی منصوبہ بندی ،دو بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ،رابطے پچھلے کئی ماہ سے جاری ہیں ، لندن پلان بھی بنایا گیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے جہانگیرترین کو ملاقات کیلئےخفیہ پیغام بھجوایا جوحسین نواز کے ذریعے بھیجا گیا اورجہانگیرترین سے لندن میں ملاقات کی درخواست کی گئی ۔لیگی قیادت کے رابطے جہانگیرترین کی لندن میں موجودگی کے دوران ہوئے ہے،ن لیگ ڈیل کے بدلے جہانگیرترین کے ساتھیوں کا ساتھ چاہتی تھی ۔نوازشریف نے ڈیل کو خفیہ رکھنے کا کہا تھا ۔رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے جیل جانے سے قبل معاملات طے کرنے کا پیغام بھیجا اورشہبازشریف نے قابل اعتماد شخص کے ذریعے ڈیل کی پیشکش کی ۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے بھی جہانگیرترین کو پیغام بھیجا گیا ہےاور آصف زرداری کے قریب دوست جہانگیرترین سے رابطے میں ہیں ۔یوسف رضا گیلانی جہانگیرتین کی کمپنی کے جہاز میں انتخابی مہم بھی چلاتے رہے ،اسی جہاز کے ذریعے عمران خان بھی اپنی مہم چلاتے رہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More