پہلا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

اردو نیوز  |  Apr 11, 2021

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے محمد رضوان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 189 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔

محمد رضوان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 74 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کو پہلا بڑا نقصان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے سے ہوا۔ انہوں نے 14 رنز بنائے جس کے بعد وہ ہینڈرکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد حیدر علی اور محمد نواز کو بھی ہینڈرکس نے آؤٹ کیا۔ 

فخر زمان نے اچھا آغاز کیا لیکن وہ 27 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

فہیم اشرف نے رضوان کا ساتھ دیا لیکن وہ آخری اوور میں ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا لیکن جلد ہی یانیمن ملان محمد نواز کا شکار بنے اور ان کے بعد آنے والے بلے باز ویہان لوبے کو حسن علی نے پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا۔

ایڈن مارکرم نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 51 رنز بنائے، تاہم وہ محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان  ہینرک کلاسن نے بھی نصف سینچری بنائی جس کے بعد حسن علی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

وین بلجوئن نے 34 رنز بنائے جس کے بعد وہ شاہین آفریدی کی گیند پر ڈھیر ہوئے۔ ان کے بعد جلد ہی جارج بھی حارث رؤف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی تھی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے 2013-14 کے دورے میں فتح کے بعد پہلی دفعہ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پروٹیز کی پوری ٹیم 292 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز کے باوجود میزبان ٹیم نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔

Wihan Lubbe, Sisanda Magala and Lizaad Williams all make their international debuts for South Africa.

Pakistan list Mohammad Rizwan and Babar Azam to open, with Fakhar Zaman at No. 3. https://t.co/gZ74gPSduL | #SAvPAK pic.twitter.com/XK5o8RiN6f

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 10, 2021

فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اپنی سینچری مکمل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 193 رنز سکور کیے۔

سنچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پرتین وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More