وزیر اعظم کا 12 اپریل کو اقتصادی و سماجی کونسل کے اجلاس سے خطاب ہوگا

ہم نیوز  |  Apr 11, 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 12 اپریل کو اقتصادی و سماجی کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقتصادی و سماجی کونسل کا اجلاس 12 سے 15 اپریل کو پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم چار روزہ ایف ایف ڈی فورم کی صدارت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فورم کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو کورونا سے نمٹنے کے لیے مالی تعاوَن کو متحرک کرنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال ترقی پذیر ممالک کے لیے قرض سے متعلق ریلیف کی تجویز پیش کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عالمی برادری سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے فیصلے کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسپتال بھر رہے ہیں: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقتصادی و سماجی کونسل کے اجلاس میں دس سربراہان مملکت اور 50 وزرا شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More