وفاقی کابینہ رمضان ریلیف پیکج پرعمل درآمد کا جائزہ لےگی

سماء نیوز  |  Apr 11, 2021

فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی کابینہ منگل کو رمضان ریلیف پیکج پرعمل درآمد اور ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔سیاسی و معاشی حالات پر بھی غور ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے 13 اپریل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔27 نکاتی ایجنڈے میں ملکی سیاسی و معاشی اور کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال شامل ہے۔

وفاقی کابینہ رمضان پیکج پرعمل درآمد کا جائزہ لے گی۔پورٹ چارجز کم کرنےسےمتعلق سمری اجلاس میں پیش ہوگی جبکہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔۔ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری،کابینہ میڈیکل کیٹیگریزکی فیس سے متعلق ویزہ پالیسی میں ترمیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔کراچی ٹولزڈائزاورمولڈزسینٹر کے سی ای او کی تقرری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More