دوسرا ٹی 20:جنوبی افریقا کی پاکستان کوشکست،سیریز 1-1سےبرار

بول نیوز  |  Apr 12, 2021

جنوبی افریقا نے دوسرےٹی 20میں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ پروٹیازنے پاکستان کا 141رنز کاہدف باآسانی 14اوور میں حاصل کرلیا۔

میزبان ٹیم کے بلے باز ایڈن مارکرم نے 54رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ جارج اور ویلیمز نے تین،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جارج کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا۔ اوپنرز،مڈل اور لوئر آرڈر مکمل طورپر ناکام ہوگیا۔

قومی ٹیم کے 7 بیٹسمن ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ نے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔ شاہین مقررہ 20 اوورز میں9وکٹوں پر 140رنز اسکور کرسکے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان چار میچوں کی ٹی20سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک فتح حاصل کرچکی ہیں۔ سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More