تیسراٹی20: پاکستان کوجیت کےلیے 204رنز کاہدف

سماء نیوز  |  Apr 14, 2021

فوٹو: پی سی بی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں جیت کےلیے 204رنز کا ہدف دیدیا۔

سنچورین میں کھیلےجارہے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے جانیمن ملان 55، ایڈن مارکرم 63، جارج لنڈے 22 اور کپتان ہینرچ کلاسن نے 15رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے تین تبدیلیاں کی ہیں جبکہ جنوبی افریقی ٹیم مین ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

قومی ٹیم میں شرجیل خان کی جگہ فخر زمان، عثمان قادر اور محمد حسنین کی جگہ آصف علی اور حارث روف کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں ونڈر ڈیوسن لبوڈے کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنوں ملکوں کےدرمیان چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More