امریکی شہر انڈیاناپولس میں فائرنگ

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

امریکی شہر انڈیایا پولس میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔میٹرپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جینی کُک نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ حملہ آور نے گولی مار کرخودکشی کرلی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا پولس میں 8951 میرابل روڈ پر فیڈیکس کے دفتر میں فائرنگ ہوئی۔فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کےمطابق رات 10 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

انڈیاناپولس میٹرپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ زخمیوں کو شہر کےمختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر صورتحال پولیس کے کنٹرول میں ہےاور نزدیکی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ فیڈیکس کے دفتر میں کام کرتا ہے اور اس نے ایک مسلح شخص کو خودکار ہتھیار سے عمارت کے کھلے حصے میں فائرنگ کرتے دیکھا۔پولیس نے اطراف کےعلاقے کا محاصرہ کرکے اہم شاہراہوں کو ٹریفک کےلیے بند کردیا۔ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ ابتدائی خبر ہے،مزید تفصیلات کے ساتھ خبراپ ڈیٹ ہوتی رہے گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More