معروف عالم دین عون محمد نقوی انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

فوٹو: مولانا عون محمد نقوی/فیس بک

معروف عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کے بھائی مولانا عون محمد نقوی علالت کے باعث 56برس کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم مولانا عون محمد نقوی گزشتہ کئی دنوں سے بیماری کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھے۔

جعفریہ الائنس کے مطابق مولانا سید محمد عون نقوی کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ 3.00بجے دن امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا جائے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مولانا عون محمد نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین کے لیے انکی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

مرحوم مولانا عون محمد کی تدفین وادی حسین کراچی میں ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More